Urdu/ اردو

۲۰۱۱ کی مردم شماری کے لیے خوش آمدید

اپریل بروزاتوارآئرلینڈمیں آبادی کی تفصیلی مردم شماری کاانعقادکیاجائے گا۔ اس رات کوجوبھی آئرلینڈمیں موجودہوگامردم شماری میں اس کوشمارکیاجائے گا۔ یہ معلومات شماریاتی مقصدکے لیے استعمال کی جاتی ہیں اوراستعمال کے لیے ہرایک شخص کے لیے دستیاب ہوتی ہیں۔ مردم شماری کاپہلا نتیجہ اس سال جولائی کے مہینہ میں دستیاب ہوگا۔

۲۰۱۱ کی مردم شماری سے متعلق مزیدمعلومات کے لیے براہ مہربانی نیچے دیے گئے لنکس پرکلک کریں:

دیکھیں/ڈاؤن لوڈ کریں مردم شماری کے ترجمہ شدہ فارم یہاں سے۔

دیکھیں/ڈاؤن لوڈکریں مردم شماری کاکتابچہ

دیکھیں یاڈاؤن لوڈ کریں ۲۰۰۶ کی مردم شماری کی رپورٹ '' آئرلینڈمیں رہنے والی غیرآئرش قومیتیں'' (صرف انگریزی میں)۔

 

۲۰۱۱ کی مردم شماری سے متعلق معلومات

 

مردم شماری کی ہے؟

مردم شماری کی رات ہرآدمی کوشمارکرنے کے عمل کانام مردم شماری ہے۔ مردم شماری والی رات، ملک میں موجودہرشخص کولازمی طورپرمردم شماری کے فارم میں شامل کیاجاناچاہیے اورلوگوں کے سرکاری شمارکاحصہ بناناچاہیے جوکہ ہرپانچ سال کے بعد آئرلینڈمیں منعقدکی جاتی ہے۔

 

اگلی مردم شماری کب ہوگی؟

اگلی مردم شماری مورخہ ۱۰ اپریل ۲۰۱۱ بروز اتوارکومنعقدہوگی۔ اس تاریخ کوجوبھی شخص ملک میں موجودہوگااس کومردم شماری کے فارم میں شامل کیاجاناچاہیے۔ آئرلینڈ میں آپ جہاں بھی ہیں آپکولازمی طورپر مردم شماری کے فارم میں شامل کیاجاناچاہیے ۔ خواہ آپ اپنے گھرمیں ہوں، کسی رشتہ دار یادوست کے ساتھ رہ رہے ہوں یا ہسپتال وغیرہ میں ہوں۔

 

کیامجھے فارم کوپُرکرناپڑےگا؟

جی ہاں۔ مردم شماری کی رات کوموجودہرشخص کولازمی طورپر شامل کیاجاناچاہیے۔ یہ قانون کاتقاضاہے۔ مردم شماری سے حاصل ہونے والی معلومات مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے بہت اہم ہے اس لیے یہ ضروری ہے کہ ہرشخص کواس میں شامل کیاجاناچاہیے۔

مجھے کیاکرناہوگا؟

آپکے مردم شماری کے شمارکنندہ آپکومردم شماری کافارم آپکے گھرپرمردم شماری کی رات مورخہ ۱۰ اپریل سے ۴۔۳ ہفتے قبل مہیاکریں گے۔ آپکواس فارم کومردم شماری والے دن تک محفوظ جگہ پررکھناچاہیے۔ شمارکنندہ آپکے ہرقسم کے فارم سے متعلقہ سوالات کاجواب دینے میں خوشی محسوس کرے گا۔

مردم شماری والے دن آپکوفارم مکمل کرناچاہیے اورگھرکے تمام افرادکواس میں شامل کرناچاہیے اورفارم کے آخرمیں دیے گئے حلفی بیان پردستخط کرنے چاہییں جب یہ مکمل ہوجائے۔ براہ مہربانی اس کومحفوظ جگہ پررکھیں جب تک کوئی شخص آپ سے اس کولے کرنہ جائے۔ مردم شماری کے دن کے ۳۔۲ ہفتوں کے بعدآپکاشمارکنندہ فارم لینے کے لیے آپکے پاس آئے گا۔ اگرآپکوفارم مکمل کرنے میں کسی قسم کی مشکل کاسامناکرناپڑاتووہ اس سلسلے میں آپکی مددکرکے خوشی محسوس کریں گے۔ آپ شمارکنندہ کی شناخت کرنے کے لیے اسکواپناشناختی کارڈدکھانے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔

کیایہ خفیہ ہے؟

جی ہاں۔ اپنے مردم شماری کے فارم پرآپ جوبھی جوابات آپ مہیاکریں گے وہ مکمل رازداری پرمبنی ہوں گے اورسختی سے صرف شماریاتی مقاصدکے لیے ہی استعمال میں لائے جائیں گے۔ذاتی معلومات کسی ایجنسی یاسرکاری ادارے کونہیں دی جائے گی۔ اس چیزکی قانون ضمانت دیتاہے۔

مردم شماری کس مقصدکے لیے استعمال کی جاتی ہے؟

آئرلینڈمیں رہنے والے تمام لوگوں سے متعلق معلومات مہیاکرنے کے لیے مردم شماری کواستعمال کیاجاتاہے۔ یہ معلومات حکومت، علاقاتی اورمقامی اتھاریٹیز، کاروبار،مقامی کمیونٹیز اوردیگراستعمال کرتے ہیں تاکہ تعلیم، صحت کی دیکھ بھال،ملازمت،ٹرانسپورٹ اورمختلف اقسام کی دیگرخدمات سے متعلق مستقبل کےمنصوبوں کے بارے میں فیصلے کرنے میں مددکے لیے فیصلے کیے جائیں۔مہیاکردہ معلومات میں سے انفرادی معلومات کوظاہرنہیں کیاجاتا۔ مردم شماری کے فوائدسے متعلق انگریزی میں معلومات حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 

مجھےکہاں سے مددمل سکتی ہے؟

آپکے شمارکنندہ آپکی مددکےلیےدستیاب ہوں گے اورمردم شماری یا مردم شماری کے فارم کوپُرکرنے سے متعلق آپکے تمام سوالوں کے جوابات دے کرخوشی محسوس کریں گے۔

مردم شماری کے فارم کاترجمہ مندرجہ ذیل ۲۱ زبانوں میں بھی دستیاب ہے:

پولش، رومانیئن، لتھونیئن،فرانسیسی،جرمن، روسی، ہسپانوی، یاروبا، چینی، سلووَک، ہنگریئن،پرتگیزی، عربی، اطالوی،چیک،لٹویئن، ایسٹونیئن، بلغاروی، ہندی،اردو اورسواہلی۔ آپ ہرزبان میں دستیاب معلومات کودیکھ سکتے ہیں یہاں کلک کرکے۔

نیچے دیے گئے لنکس پرکلک کرکےآپ مردم شماری فارم کے متعلق اوراسکوکیسے پُرکیاجاتاہے کے بارے میں مزیدمعلومات حاصل کرسکتے ہیں:

اس لیے مردم شماری کااپنافارم بروزاتوار مورخہ ۱۰ اپریل ۲۰۱۱ کوپُرکریں اورمردم شماری ۲۰۱۱ کی کامیابی کویقینی بنانے کے لیے مددفراہم کریں۔