Urdu / اردو

مردم شماری 2022 میں خوش آمدید

آئرلینڈ میں بروز اتوار 3 اپریل پر آبادی کی مردم شماری منعد کی جائے گی۔ مردم شماری میں ہر اس شخص کا شمار کیا جائے گا جو اس رات آئرلینڈ میں موجود ہوں گے۔ معلومات کو صرف شماریاتی مقاصد اور ہم سب کے لیے ضروری سروسز فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

دیکھیں/ڈاؤن لوڈکریں مردم شماری کاکتابچہ

مردم شماری کیا ہے؟

مردم شماری کا مطلب،  مردم شماری کی رات پر آئرلینڈ میں ہر موجود ہر ایک فرد کی گنتی کرنا اور حساب کرنا ہے۔ مردم شماری کی رات ہر ملک میں موجود ہر ایک فرد کو مردم شماری کے فارم میں لازماً شامل کیا جانا چاہیے اور لوگوں اور رہائش گاہوں کو سرکاری گنتی کا حصہ ہونا چاہیے۔

مردم شماری کب ہو گی؟

مردم شماری 3 اپریل 2022 کو انجام دی جائے گی۔ Covid-19 کی وبا کی وجہ سے اسے اپریل 2021 سے ملتوی کیا جاتا رہا ہے۔

مردم شماری کون منعقد کرتا ہے؟

مردم شماری کا انتظام مرکزی شماریات کے دفتر (CSO) نے کیا ہے۔ مردم شماری 2022 کے لیے، CSO نے مقامی اور علاقائی سطح پر مردم شماری کو انجام دینے کے لیے 5,600 افراد کی ایک عارضی فیلڈ فورس کو بھرتی کیا ہے۔

ہم مردم شماری کب کرتے ہیں؟

مردم شماری کے نتائج نگہداشت صحت، تعلیم، نقل و حمل اور رہائش سمیت کمیونٹی، مقامی اور قومی سطح پر ہماری مستقبل کی خدمات کی منصوبہ بندی کرنے کے لیے اہم ہیں۔ 

ہم ہر مردم شماری کے نتائج کو اپنی ویب سائٹ پر آزادانہ طور پر دستیاب کرتے ہیں۔ 2016 کے نتائج یہاں دستیاب ہیں 

کیا مردم شماری لازمی ہے؟

ہاں۔ مردم شماری کی رات ملک میں موجود ہر شخص کو شامل کیا جائے۔ یہ قانون ہے [Statistics Act 1993، Statistics (Census of Population) Order 2020

کیا میری معلومات رازدارانہ ہے؟

ہاں۔ آپ کے مردم شماری کے فارم پر فراہم کردہ تمام جوابات مکمل طور پر رازدارانہ ہیں اور سختی سے صرف شماریاتی مقاصد کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ آپ کی ذاتی معلومات قانون کے ذریعہ محفوظ ہیں اور کسی دوسرے شخص یا تنظیم کے ساتھ اشتراک نہیں کیا جاتا ہے۔ CSO GDPR کی تعمیل میں ہے، اور مردم شماری کا تمام عملہ شماریات کے افسران آپ کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے بلحاظ قانون پابند ہیں۔

میں مردم شماری 2022 میں کس طرح حصہ لوں؟

مردم شماری کا شمار کنندہ فروری کے آخر سے 3 اپریل 2022 کے درمیان آپ کے گھر جائے گا تاکہ آپ کا مردم شماری کا فارم فراہم کر سکے۔ وہ 4 اپریل اور مئی 2022 کے اوائل کے درمیان آپ کا مکمل شدہ فارم جمع کرنے/وصول کرنے کے لیے واپس آئیں گے۔ وہ آپ کے کسی بھی سوالات کا جواب دینے کے قابل ہوں گے جو آپ اپنے فارم / مردم شماری سے متعلق پوچھنا چاہتے ہیں۔ مردم شماری کے تمام شمار کنندگان کے پاس CSO/مردم شماری 2022 کے شناختی کارڈ ہوں گے۔

کیا میں مردم شماری کے فارم کی کاپی اپنی زبان میں حاصل کر سکتا ہوں؟

ہاں۔ فارم کی ایک ترجمہ شدہ کاپی یہاں دستیاب ہے۔ آپ کا شمار کنندہ آپ کو اپنی پسند کی زبان میں ہارڈ کاپی بھی دے سکتا ہے۔ تاہم، یہ ترجمہ شدہ فارم صرف ایک گائیڈ کے طور پر فراہم کیا گیا ہے – آپ کو اپنا فارم انگریزی یا آئرش زبان میں مکمل کرنا ہوگا۔  

دیکھیں/ڈاؤن لوڈ کریں مردم شماری کے ترجمہ شدہ فارم یہاں سے۔

میں مزید مدد کہاں سے حاصل کر سکتا ہوں؟

آپ کا مردم شماری شمار کنندہ مردم شماری کے بارے میں آپ کے کسی بھی سوال کا جواب بخوشی دے گا/گی اور اگر آپ کو اپنا مردم شماری فارم پر کرنے میں کوئی دشواری ہو تو مدد کر سکتا/سکتی ہے۔

آپ مردم شماری 2022 ٹیم سے 0818 2022 04 پر یا ای میل census2022@cso.ie پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کے کسی بھی سوالات کا جواب مسرت کے ساتح دیں گے جو آپ پوچھنا چاہتے ہیں (تاہم، ہم ایسا صرف انگریزی میں کر سکتے ہیں)۔ 

اپنا مردم شماری فارم پر کرنے اور کامیاب مردم شماری کو یقینی بنانے میں ہماری مدد کرنے کے لیے آپ کا شکریہ!